آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

دو ان فارم بلے باز اور ایک ریکارڈ توڑ اسپنر کی اپریل کے ماہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ میں مد مقابل ہونگے ۔
فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھوندار بلے بازی کی اور انھوں نے اپریل کے ماہ کے آخر میں روالپنڈی میں اپنے کیرئیر کا ون ڈے میں دوسری بڑی اسکور بنایا ۔ پاکستانی اوپنر نے ناقابل شکست 180 رنز بناکر پاسکتان کو دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہوم سیریز میں 2-0 کی برتری دلوائی ۔ فخر کی اننگز 17 چوکوں اور چھے بڑے چھکوں پر مشتمل تھی ،

فخر زمان کی ان کی شاندار پرفارمنس کے عوض آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کرلیا ہے ۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو بھی آی سی سی پلیر آف دی منتھ کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے