حارث رؤف نے شعیب اختر کا 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز جاری ہے ، پانچ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم دو میچوں کی لیڈ کیساتھ آگے ہے ۔ ان دونوں میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف عمدہ کاکردگی دکھائی بلکہ کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ۔


قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے "راولپنڈی ایکسپریس” کا تقریباً 24 سال پُرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔ حارث روف نے کیویز کی ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 78 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کی تھی ۔ جس کے بعد سے انھوں نے 20 ون ڈے میچز کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولرز کی لسٹ میں شعیب اختر اور وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

پاکستانی کرکٹر حارث رؤف نے 20 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 28.36 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان کے لیے پہلے 20 ون ڈے میچوں میں دوسرے باؤلرز کے مقابلے میں، وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی 45 وکٹوں کے ساتھ پہلے، حسن علی 39 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حارث رؤف اور سرفراز نواز 36 وکٹوں کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ شعیب اختر اور وہاب ریاض 35 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے