فخر کے ریکارڈ پر شاہد آفریدی کیا کہتے ہیں؟

شاہد آفریدی جو ماضی میں کپتان اور سٹار کھلاڑی ہوا کرتے تھے، نے بھی دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار پرفارمنس نے سپورٹ کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ پہلی گیند سے لیکر آخری گیند تک شاندار انداز میں کھیل ختم ہوا ،آج میرا دل خوش ہوگیا ، ویل ڈن بوائز، سپرب ۔

اور انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم نے کیویز کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ فخر زمان سٹار پرفارمر رہے، انہوں نے 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 180 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے بھی 54 ناقابل شکست رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے