داماد اور شاداب خان پر آفریدی کی سخت تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین نے دوسری اننگز کے پہلے اوور میں اچھی شروعات کی، صرف چار رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ہی اوور میں شاہین کی دو تیز وکٹوں نے نیوزی لینڈ کو 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ میچوں کی سیریز برابر کرنے کے بعد بیک فٹ پر ڈال دیا۔

شاہین کو سوشل میڈیا پراُس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے 18ویں اوور میں 16 رنز دے کر پاکستان سے جیت چھین کر نیوزی لینڈ کے پلڑے میں ڈال دی۔

شاہد نے پاکستان کے پیسر کی خامیوں کو بھی اجاگر کیا۔ شاہد نے میڈیا کو بتایا، "میچ جیتنے کے لیے لائن اور لینتھ میں مستقل مزاجی بہت ضروری ہے۔ جب کہ شاہین نے مضبوط آغاز کیا، وہ اس وقت ناکام ہو گئے جب سب سے زیادہ اہمیت تھی، اور اس کی وجہ غلط جگہوں پر گیند کرنا،

دریں اثنا، اپنے وقت کے جارحانہ آل راؤنڈر نے موجودہ اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان پر بھی تنقید کی۔

"شاداب مڈل اوورز میں ہمیشہ ایک مضبوط پرفارمر رہا ہے، لیکن بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف وہ مشکل میں نظر آتا ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی گیند بازی پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ یہی ان کی طاقت ہے۔ ایک بلے باز کے طور پر، اُسے ابھی بیک فٹ پر جانا ہوگا کیونکہ اس وقت انکی باولنگ کی زیادہ ضرورت ہے۔ آخر میں، شاداب کی کارکردگی سب سے اہم ہے اور اسے ٹیم میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی باؤلنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے