پاکستان کے اوپنر محمد رضوان بلے بازوں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے بہت قریب آگئے ہیں۔ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے دوران ناقابل شکست 98 رنز بنائے جبکہ 162 رنز کے ساتھ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔
ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو اس وقت 906 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ رضوان، جنہوں نے 13 پوائنٹس حاصل کیے، 811 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین 45 درجے ترقی کر کے کیریئر کے بہترین 35ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "بابر اعظم بلے بازوں کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں، حالانکہ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی سیریز کے آخری میچ میں صرف 19 رنز بنانے سکے جس کے بعد ان کے 13 ریٹنگ پوائنٹس گر کر 756 پوائنٹس پر پہنچ گئے،”