راولپنڈی (نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں 98 رنزناٹ آوٹ کی شاندار اننگز کھیل کر ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔ محمد رضوان نے سال 2023 میں بھی اپنے ٹی ٹونٹی کیرئیر کے ایک ہزار رنز بنالئے ہیں اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز اس سال ایک ہزار رنز مکمل کرنےوالے پہلے بیٹر ہیں ۔ رضوان نے یہ اعزاز مسلسل تیسرے کیلنڈر سال بنایا ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز نے اسی سال قومی ٹیم کے رعلاوہ ، ملتان سلطان اور کومیلہ وکٹورینز کیلئے بھی کھیل پیس کیا تھا ۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ سے سیزیز نہ جینے پر قومی ٹیم کے نئے کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ، کوچ گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کافی مشکل فارمیٹ کا کھیل ہے ۔ اس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جیتنے کیلئے اپنا "اے گیم” دینا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ہماری ٹیم کے پاس لاہور کے تیسری ٹی ٹونٹی میں بھی جیتنے کا موقع تھا مگر تیسرے میچ میں وکٹیں جلدی گنوا دیں ، جبکہ آخری اور پانچویں ون ڈے میں ایسا تو نہیں ہوا مگر سست بیٹنگ کی وجہ سے 16 سے 22
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران بہت ساری باتیں سامنے آئی ہیں ، اس وقت پاکستان کا اسکواڈ تو کافی بیلنسڈ ہے ، حالیہ ٹیم گزشتہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی نسبت زیادہ بیلنس ٹیم ہے ، ہماری ٹیم چیمپیئنز کی ٹیم ہے مگر ابھی ایک چیمپئن ٹیم نہیں بنی ۔ اب ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ہر پوزیشن پر دو کھلاڑیوں میں مقابلہ رہے تبھی بہتری لائی جاسکتی ہے رنز کم بنے ۔