پاکستان کے سابق کھلاڑی اور چیئرمین رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر سے کمنٹری پینل میں آنکا نام شامل نہ کیے جانے پر سوال اُٹھانا شروع کردیے ۔ ایک اسپورٹس چینل کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کمنٹری پینل میں شامل نہ کیا جانا ، پی سی بی کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کی ضد کیوجہ سے ہے ، مگر میں اپنی کوشش نہین چھوڑنے والا اور کرکٹ مداح مجھے 2 سے 3 ماہ میں انٹرنیشنل کمنٹری پینل میں ضرور دیکھیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا رہی ہے اور وہ کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں ، جس کا اثر آپ کو ٹیم کو کارکردگی میں بھی جھلکتا ہوا نظر آرہا ہے ، بابراعظم کو کسی کھلاڑی سے کوئی گلہ نہیں ہے مگر وہ چاہتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے وقت سے ٹیم کا حصہ بنے ، اور جو مسلسل پرفارم کرتا آرہا ہو صرف وہی پلئینگ الیون کا حصہ بن سکے ۔
رمیز راجہ سے بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کی نیوٹرل وینیو والی شرط مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت بُرا ہوسکتا ہے ،کیونکہ اس طرح سے نیوٹرل وینیو کی روایت ہی پڑ جائے گی ۔ جب ان سے عیدی کے متعلق پوچھا گیا تو وہ مسکرائے اور پھر کہا کہ والدین کی وفات کے بعد مجھے عیدی ملنے کا سلسلہ ہی ختم ہوگیا ہے ۔