پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے عید کا پہلا دن طور خم میں پہاڑی تودے گرنے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا ۔ عید کا آغاز شاہین افریدی نے اپنے آبائی علاقے مین نماز عید ادا کرکے کیا اور پھر اپنے رشتے داروں کیساتھ ملاقات کے بعد طور خم چلے گئے ۔

جہاں انھوں نے ریسکیوں کام اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں اور پاک فوج کی امدادی وبحالی ٹیم کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا ۔
اس موقع کی مناسبت سے شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شئیر کیں اور ساتھ یمیں کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقت میں گزارا ہے ، اور اس اندوناک واقعہ میں اب تک 8 پاکستانی فوت ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے گھر تباہ ہوئے اور کافی لوگ زخمی ہیں لوگوں کو بے شمار مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔
I spent my Eid day at the Land Slide area near Torkham. Saddened that the incident cost 8 lives, many injured and huge financial losses. Really heartening to see all state security and rescue staff tirelessly working 24/7 to retrieve the deceased and clearing the rubble for over… pic.twitter.com/rIeTHlQClH
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 22, 2023