احسان اللہ افغانستان کے خلاف ٹاپ باولر رہے مگر کیویز کے خلاف نہ کھیلانا میری سمجھ سے باہر ہے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے 3 میچوں یمں احسان کو نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے۔ ایک نجی ویب ڈیسک نیوز سے گفتگو میں سابق کپتان بوم بوم نے کہا ہے احسان اللہ ک اگر افغانستان کے خلاف شارجہ میں کارکردگی دیکھیں

تو بہت زبردست رہی اور ٹاپ باولر بھی رہے ۔ مگر اس کے باوجود ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف چانس نہ دینا یہ بالکل سمجھ سے باہر ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین سیرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنی پرسنل اور سیاسی ایجنڈے ایک سائیڈ پر رکھ کر کرکٹ جیسی خوبصورت گیم کو چلنے دینا چاہیے ۔ میرے خیال سے دونوں ممالک کے لوگ انڈیا پاک کی کرکٹ کو نہ صرف دیکھنا چاہتے ہین بلکہ بہت انجوائے بھی کرتے ہیں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 10 وکٹیں لیکر حارث رؤف نے مینز باولنگ رینکنگ میں شاداب خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ رینک پاکستانی باؤلر بن گئے۔ کیویز کے خلاف جاری سیریز میں حارث رؤف نے مسلسل 2 میچوں میں 4، 4 وکٹیں حاصل کیں اور پلے میچ میں پلئیر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں شاداب، شاہین یا حارث رؤف کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل ہوسکتا ہے۔

اگرچہ ون ڈے میں کپتان بابر اعظم کا دور اور ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو کا دور بدستور برقرار ہے لیکن بابر اعظم کی اپنی تیسری ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کرنے کی تازہ ترین کامیابی کے نتیجے میں ان کے ریٹنگ پوائنٹس 755 سے بڑھ کر 769 ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ہندوستانی بلے بازوں میں اب خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے