(دبئی) آئی سی سی کی جانب سے نئی پلیرز رینکنگ کو جاری کردیا گیا ہے ، بدھ کے روز آئی سی سی کی دبئی میں میٹنگ کے بعد پلئیرز کی رینکنگ جاری کی گی جس میں ٹی ٹونٹی کے بہترین پہلے دس بلے بازوں میں پاکستانی محمد رضوان کا دوسرا اور بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے ،
جبکہ بھارت کے سوریا کمار ابھی تک پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہین ۔ جنوبی افریقہ کے رائیلی رسو نے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ چھٹے نمبر پر کیویز کے ڈیون کانوے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے بیٹر افتخار احمد جنھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسری ٹی ٹونٹی میچ میں 60 رنز ک دھوندار اننگز کھیلی تھی وہ بھی 10 درجے ترقی کرتے ہوئے اب 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرابھی تک موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد اب 11ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی پانچ درجے چڑھ کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرابھی تک موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد اب 11ویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی پانچ درجے چڑھ کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔