بابراعظم کو اب کپتانی چھوڑنی ہوگی کیونکہ ۔۔ شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اور کپتان شعیب ملک نے بابراعظم کو کپتانی سے دستبرداری کا مشورہ دیا ہے ۔ ایک نجی ویب نیوز سے گفتگو میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اب بس بہت ہوگیا ، بابراعظم کو ٹیم کی کمان کسی اور کے سٗپرد کردنی چاہیے ، بطور کپتان بابر

اس وقت مشکل میں نظر آرہے ہیں ۔ اور ان میں بہتری تو آرہی مگر بہت سست ہے ۔ اور ہماری کلچر میں فوری رزلٹ کی توقع کی جاتی ہے ، بابراعظم کو گائیڈ کرنے والوں سے ریکوسٹ ہے کہ بابر سے کسی طرح کپتانی چھڑوائیں ۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ بلے بازی اور کپتانی یہ دونوں علیحدہ باتیں ہیں ، ابھی فی الحال بابراعظم کو کپتانی کو خیرباد کہہ کر اپنی بیٹنگ پر دھیان دینا چاہیے ۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا،پاکستان کے واحد کھلاڑی بابراعظم کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیاگیاہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب 2 سال میں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا،بابراعظم نے اس دوران سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی کھیلی تھی ،کپتان پیٹ کمنز مقرر، ان کے علاوہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈکو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل بروزجمرات راولپنڈی مین کھیلا جائے گا ۔ 5 میچوں کی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1- 2 سے برتری حاصل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے