ٹی ٹونٹی فارمیٹ: بابراعظم نے بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے

کپتان بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین بلے باز کرتے ہوئے 58 بالز پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی میں بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں ۔ وہ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کپتان بنے چکے ہیں ۔ آج کے میچ میں سینچری کے بعد ان کی

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی مین یہ تیسری سینچری تھی ۔ بابراعظم کی جانب سے یہ تینوں سینچریاں اٗس وقت بنائی گئی جب وہ کپتان تھے ، جبھی وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ سینچری بنانے والے کپتان بن چکے ہیں۔ بابر سے پہلے یہ اعزاز بھارتی بلے باز روہت شرما اور سوئزلینڈ کے فہیم نذیر کے نام تھا اِن دونوں نے 2 2 سینچریاں بنائی تھیں ۔ بابراعظم نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ انٹرنیشنل اور لیگ میچز میں مجموعی طور پر 9 سینچریاں بناچکے ہیں ۔ جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 33 ففٹی بھی شامل ہیں ۔ جبکہ اگر کوہلی کا موازنہ کریں تو وہ 38 ففٹیز بنائے ہوئے ہیں ۔ آج کے نیوزی لینڈ میچ کے بعد بابراعظم نے مزید ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ بطور پاکستانی کپتان سب سے زیادہ انٹرنیشنل اسکور بنانے کا ہے ۔ آج کی اننگز کے بعد انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن خود سمیٹ لی ہے ۔ اس لسٹ میں اس وقت پہلے نمبر پر مصباح الحق ہیں

جن کی جانب سے بطور کیپٹن 7 ہزار 390 رنز بنائے گئے تھے ، عمران خان 5 ہزار 650 رنز کیساتھ دوسرے ، جبکہ بابراعظم 5 ہزار 280 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے