کل بروز جمعہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا ۔ جسے قومی ٹیم نے باآسانی 88 رنز سے جیت لیا ۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کیلئے خوشی کا دن یے ، رمضان المبارک اور جمعہ کی برکتوں سے پہلی جیت نصیب ہوئی ہے ۔
ہماری پوری ٹیم نے ملکر کر پرفارمنس دکھائی تبھی یہ جیت ممکن بنی ۔ مگر بیٹنگ میں صائم ایوب نے جس طرح پریشر سیچوئیشن میں شاندار بیٹنگ کی اس نے یکدم سے گیم کا مومیٹم بدل دیا ، جس کے بعد پاکستان ایک اچھا ٹوٹل اسکور بنانے میں کامیاب رہا ۔ دوسری جانب سبھی باولرز زبردست رہے مگر حارث روف نے نیوزی لینڈ کے تگڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرکے ان کی بیٹنگ کو کھل کر کھیلنے نہ دیا ۔ بابراعظم کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 100 واں میچ تھا اس حؤالے سے بھی انہوں گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان کے لیے 100ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا فخر کی بات ہے ، آج بھی وہ دن یاد ہے جب لاہور کرکٹ سٹیڈیم میں بال پکر اور پاکستان کے کیمپ میں باولنگ کرانے کے لیے آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میچ میں صائم ایوب اور فخر زمان نے اچھی پارٹنر شپ بنائی، صائم ایوب میں دن بدن بہتری آ رہی ہے ،
اسے ایسا کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے کہاکہ باؤلنگ میں حارث رؤف نے بہت اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا دیگر باؤلرز نے بھی پلان کے مطابق باؤلنگ کی