پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز چیلنجنگ ہوگی اور شائقین دلچسپ میچز دیکھنے
کی توقع کر سکتے ہیں، کیونکہ دونوں ٹیمیں برابر کی ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی واضح فیورٹ نہیں سمجھا جا سکتا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے شعیب اختر کا ماننا ہے کہ پاکستان کو بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے کپتان بابر اعظم اور تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ یہ سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے کے وقت کے پیش نظر خاص طور پر اہم ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20میچوں کی سیزیرکا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیویز کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم آج ٹی 20 میچز کی سنچری مکمل کریں گے ،بابراعظم سے پہلے شعیب ملک اور محمد حفیظ 100 میچز کھیل چکے ہیں،بابراعظم ابتک 99 ٹی 20 میچز میں 3 ہزار355 رنز بنا چکے ہیں۔
یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے فوراً بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز شروع ہوجائے گی ۔ ٹی ٹونٹی کی ٹیم پاکستان کی کافی مضبوط ہے مگر ون ڈے سیریز مین ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔