میں بھی شاہین آفریدی کی طرح یہ کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں ، حارث رؤف

پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کافی عرصے بعد ہی آرام کرنے کا موقع ملا تھا جس کا اب ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔ میں بھرپور طریقے سے تازہ دم ہوچکا ہوں ۔ ہم کچھ عرصہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے ، مگر اب نہ صرف انرجی لیول بہتر کیا

مزید پڑھیں : حسنین نے لڑکی کے نام سے سوشل میڈیا آئی ڈی کیوں بنائی؟

بلکہ مسلز کو بھی آرام ملا ہے ۔ نجی اسپورٹس چینل کے مطابق حارث روف کا کہنا ہے کہ اب میری مزید یہ کوشش ہے کہ اپنی اسکلز کو مزید بہتر کروں اور اس پر کام کروں ، جب بھی باولنگ کیلئے میدان میں اترتے ہیں تو ہمیں اپنا 100 فیصد ہی دینا پڑتا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بس شروع ہونے والی ہے ۔ یہ بہت اہم سیریز ہونے جارہی ہے ، جب میں 5 ٹی ٹونٹی اور 5 ہی ون ڈے میچز ہیں ۔ ہم نے پلاننگ بنالی ہے اور دونوں سیریز جیت کر عوام کو تحفہ دیں گے ۔ ورلڈ کپ بھی قریب آچکا ہے ، تبھی ون ڈے سیریز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔ ہوم سیریز سے ہمیں مزید تیاری کا موقع ملے گا ۔ حارث روف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں سوچ رہے کہ نیوزی لیند کی ٹیم سے بڑے نام پاکستان کھیلنے نہیں آرہے ، جہاں تک دیکھا جائے تو نیوزی لینڈ میں بھی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ اور ان کو بھی اچھا خاصہ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ ہے ۔

مزید پڑھیں :- اگر زندگی میں کسی ایک باولر کو ہمیشہ کھیلنا ہوتو وہ یہ پاکستانی باولر ہوگا: اے بی ڈویلیئرز

حارث نے کہا کہ فاسٹ باولنگ میں مقابلہ بڑھتا جارہا ہے ۔ ہماری ٹیم کیلئے بھی بیک اپ فاسٹ باولر کا ہونا بہت ضروری تھا ۔ اسی لئے احسان اللہ کا ٹیم میں آنا بھی اچھا کام ہے ۔ دنیا ہماری فاسٹ باولنگ کو سراہتی ہے ۔ کوشش کررہا ہوں وہ سیکھوں جو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں بھی کام آسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے