لاہور: راشد لطیف نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ہے کہ عماد وسیم دوسروں کی طرح چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ ماضی میں بہت زیادہ ناانصافی ہوئی، اس کی بہترین اور میچ وننگ پرفارمنسسز کو
نظر انداز کرکے اپنے من پسند دوستوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا ہے ۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ پلیئرز میں اختلافات ہونا معمول کی بات ہیں لیکن میدان میں ان کی کارکردگی پر اس کا اثر نظر نہیں آتا۔ فی الحال بابر اعظم اور عماد وسیم کا کوئی اور کسی بھی قسم کا جھگڑا نظر نہیں آتا، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ان دونوں کی کارکردگی کی وجہ سے ہوگا۔ ایک ذہین کھلاڑی، اس نے اپنی فرنچائزز اور پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم کی مخالفت کے باعث عماد وسیم کے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کی خبریں سامنے آئی ہیں، راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے اپنا ردعمل دیا۔ دوسری جانب کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد وہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں،
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
2 comments
Pingback: اب بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کیا تو چُپ نہیں رہوں گا ، عماد وسیم
Pingback: صائم ایوب نے ویرات کوہلی سے کیا سیکھا ؟