پاکستان سپر لیگ 8 کا موجودہ سیزن بھی کوئٹہ گلیڈئیڑ کیلئے مایوس کن ہے ۔ پچھلے دوسیزن کی طرح اس بار بھی کوئٹہ کی ٹیم کوالیفائی راونڈ تک بھی نہ جاسکی ۔ ایک وقت تھا جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے مضبوط ٹیم جانی جاتی تھی ۔ اور اس کی کامیابی کا سہرا جہاں فرنچائز کی میجنمنٹ کو جاتا تھا
وہیں اس کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی بھی اس کی جیت کی سب سے بڑی وجہ بتائی جاتی تھی ۔ مگر اب اسی کپتان سرفراز احمد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس کھو بیٹھے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم موجودہ بحران میں انھی کی وجہ سے گھری ہوئی ہے ۔ اور یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھیں کہ سرفراز آحمد کو تبدیل کیا جا رہاہے ۔ مگر اب فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا اس حوالے سے موقف سامنے آگیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر سرفراز احمد کو کپتانی سے بلکل نہیں ہٹا سکتے ۔ وہ ہماری ٹیم کا فخر اور ٹریڈ مارک ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فرنچائز نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، لیکن یہ صرف سرفراز احمد کی قیادت کی وجہ سے نہیں، ہمارے اوورسیز کھلاڑی ہسرنگا نہیں آئے، اس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔ ندیم عمر نے مزید کہا
کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2017، انڈر 19 ورلڈ کپ 2006 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، قومی سطح پر ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ حصہ تھے اور رہیں گے۔