محمد عامر کو کس نے فون کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی دعوت دے دی

ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جلد قومی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے ایک اہم رکن نے مبینہ طور پر عامر کے مینیجر سے "انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے خود کو تیار کرنے” کے پیغام کے ساتھ رابطہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر کو مشورہ دیا گیا ہے

کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور عوامی سطح پر ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جس سے تنازعہ پیدا ہواور انکی خاموشی اس وقت زیادہ بہتر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جلد ہی رابطہ کر کے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی جائے گی اسطرح سے عامر کی عزت وقار کیساتھ قومی ٹیم میں واپسی ہوسکے گی مگر تب تک وہ سخت کرکے خود کو تیار کریں۔ غور طلب ہے کہ جب نجم سیٹھی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے کہا تھا کہ اگر محمد عامر اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے انتخاب پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز کی زیادہ تر ٹکٹیں آن لائن فروخت ہو چکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شیڈولڈ 3 میچزکے لیے کرکٹ فینز کا بھرپورجوش وخروش دیکھا گیا ،

زندہ دلان شہر لاہور میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔اب تک میچز کے لیے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں، پہلے2میچزکے جنرل اور فرسٹ کلاس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جب کہ وی وی آئی پی کے وسیم اکرم، پی سی بی گیلری کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے