فارمر کرکٹر، راشد لطیف، نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ ریجیم شاداب خان کو صرف سچ بولنے کے لئے سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد، سٹینڈ ان کیپٹن شاداب نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا "اب سب کو بابر اور رضوان کی اہمیت سمجھ آ گئی ہوگی”۔
پاکستان کپتان بابر عزم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو حال ہی میں ختم ہونے والی افغانستان سیریز آرام دیکر نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دیا گیا تھا ۔ جس میں پاکستان 1-2 سے ہارا۔ شاداب کا اُوپرلکھا گیا بیانیہ پی سی بی کو گراں گزرا ہے اور اب ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے نائب کپتان کو انکے عہدے سے ہٹانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس خبر کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی کو پاکستانی کرکٹرز ذاتی انا کیوجہ سے ذہنی ازیت دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ "ایک شخص سچ بولنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ (پی سی بی) اس کی زبان بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسے اتنا پریشان کریں کہ وہ کرکٹ چھوڑ دے اور پاگل بن جائے۔ کرکٹ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے کرکٹر 90 فیصد پاگل کیوں ہو جاتے ہیں؟
ان کے پاگل ہونے کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔” لطیف نے کہا۔ "مجھے تو اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ کرکٹ بورڈ میں ان جیسے لوگوں کو کون لاتا ہے ۔ نیوزی لینڈ ٹیم 14-17 اپریل کو لاہور پہنچے گی اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 20-26 اپریل کو آخری دو ٹی ٹونٹی اور پہلا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹور کراچی میں ختم ہوگا جہاں باقی چار ون ڈے 30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جائیں گے۔