ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی

قومی ٹیم میں آل فارمیٹس کے کپتان بابراعظم ہیں دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی ذمہ داری رضوان سنبھال رہے ہیں اور شاداب خان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے نائب کپتان کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ نجی اسپورٹس نیوز چینل کے مطابق پی سی بی نے آل راونڈر شاداب

کو ان کے نائب کپتانی والے عہدے سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ پی اس ایل میں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے شاداب خان کو 2020 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کے عہدے پر رکھا گیا تھا ۔ دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹونٹی میچز میں بطور کپتان ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ جب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے اس ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے کپتان بابر اعظم سمیت پانچ سینئر کرکٹرز کو آرام دیا تو شاداب خان نے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ دونوں سیریز میں شاداب خان کو بطور کپتان 1-2 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوری 2023 میں پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے

خلاف 3 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کا نائب مقرر کیا، شاداب خان انجری کے باعث اس سیریز میں شرکت نہیں کر سکے۔ اب اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ شاداب خان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہشمند ہے اور اس تناظر میں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز کا قوی امکان ہے۔ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے