افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا جنھوں نے 98 وکٹیں حاصل کی ہوئی تھیں ۔ شاداب کے اس تاریخی اعزاز پر
پاکستان کے آل راونڈر شاہد آفریدی نے ان کو مبارکباد دی ہے ۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "مبارک شاداب” آپ نے میرا ریکارڈ توڑا ہے ، آپ بہت ہی عمدہ پرفارمنس دکھا رہے ہو ، آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دل سے دعا گو ہوں ۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب قومی ٹیم نے زبردست کامیابی حاصل کی ، مجھے اس بات کی بھی خؤشی ہے کہ صائم ایوب اور احسان اللہ نے موقع کو ضائع ہونے نہیں دیا اور اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھایا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں باؤلر بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں حاصل کیا، جو ان کے کیریئر کا 87 واں ٹی ٹونٹی ہے۔
اپریل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز شروع ہونے جارہی ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 14 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔