آئی سی سینئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان نے میدان مارلیا ، بابراعظم پیچھے رہ گئے

آئی سی سی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ہے ، اور ایک عرصے کے بعد قومی ٹیم سے بیٹنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی ہے ۔ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیون کانوے

کا تیسرا نمبر جبکہ بابراعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے ۔ اور اگر بات ٹی ٹونٹی باولرز کی کریں تو رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے ، سری لنکا کے ہاسارنگا دوسرے نمبر اور نیوزی لینڈ کے پیسر مچل سینٹنر ایک درجہ ترقی پانے سے 10 ویں نمبر پر آچکے ہیں ، مایوسی کی بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستانی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔ بولرز کی رینکنگ میں اگر پاکستان ٹیم پر نظر ڈالیں تو شاداب خان 12ویں اور حارث رؤف 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا نمبر دو جبکہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی اور ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔ شاداب خان اور افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے