نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟ خبر آگئی

پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کے فیصلے پر از سر نو غور کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرح سے نیوزی لینڈ کی سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینے کا فیصلہ ہوچکا تھا ۔

مگر اب افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اس پلان پر دوبارہ سے بورڈ کا اجلاس بیٹھ کر فیصلہ کرے گا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والے ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں سنئیر کھلاڑیوں کو دوبارہ سے آرام دینا تھا اور پھر ون ڈے سیریز میں ان کو شامل کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا ۔ پی سی بی کے اندر ایک یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ چونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنے سنئیر پلئیر کو آئی پی ایل میں بھیج کر نوجوان کھلاڑی پاکستان بھیج رہی ہے اسی لئے پلان کے مطابق قومی ٹیم میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جائے ۔،ہوم کنڈیشنز میں ہمارے نوجوانوں کو مزید اعتماد ملے گا اور وہ کھل کر پرفارم بھی کرسکیں گے ۔ اور پھر یہی کھلاڑیوں مستقبل میں ٹیم کیلئے خدمات بھی سرانجام دیں گے ۔ مگراب پلان کے مطابق ان نوجوان کھلاڑیوں کو ہی چانس ملنے یہ نہ ملنے کے حوالے سے اگلے ہفتے فیصلے کا امکان سامنے آرہا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اگلے ماہ 14 اپریل کو لاہور میں 5 ٹی ٹوننٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ جبکہ ان 5 ٹی ٹونٹی میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز بھی کھیلیں جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے