شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار اعزاز حاصل کرلیا

تفصیلات کے مطابق جہاں قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ جیتا ، وہیں کپتان شاداب خان نے بھی ٹی ٹونٹی کا ایک شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ انھوں افغانستان کے خلاف نے تیسرےمیچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سینچری بناڈالی ہے ، شاداب مینز ٹی ٹونٹی

میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستان اور مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ افغانستان کے خلاف تیسرا میچ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل تھا ۔جب افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تو وہ شاداب خان کا 100 واں شکار تھے ۔ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں بولر ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز ٹم ساؤتھی، شکیب الحسن، راشد خان، اش سودھی، لاستھ ملنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے اپنے نام کرچکے ہیں۔ دوسری جانب شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان میچ میں نظم و ضبط کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان میچ میں نظم و ضبط کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ منتظمین کے مطابق غیر اخلاقی اور نسل پرستانہ نعروں کی سخت ممانعت ہے اور غیر اخلاقی زبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تماشائیوں کو شارجہ اسٹیڈیم میں نصب اسکرین سے بار بار ہدایت دی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق ہدایت نامے کی خلاف ورزی پراسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں پر دیگر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے