افغانستان کے خلاف سیریز میں 1-2 سے شکست پر قومی ٹیم پر رضوان بھی بول اٹھے ، انھوں نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا کہ مجھے پاکستان کی کرکٹ اور ان نوجوان سُپر اسٹارز کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ آپ نے مایوس نہیں ہونا، بلکہ مزید مضبوط رہیں اور اس شکست سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں ۔ مزید سخت محنت کریں اور خود پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ چیمپئنز ہیں، اور بہت اچھے سے کم بیک کریں گے ۔یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ افغانستان نے اتوار کے روز 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ہے ہے ، اور یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ہسٹری کی پہلی تاریخی فتح ہے ۔ آج بروز پیر اس سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا ۔ افغانستان ٹیم یہ میچ جیت کر وائٹ واش کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ جبکہ پاکستان ٹیم مزید شرمندگی سے بچنے کیلئے یہ میچ جیتنے کی کوشش کرے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 9 بجے شروع ہوجائے گا ۔
دوسیری جانب عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ کبھی آؤٹ آف فارم نہیں رہا، چانسز مل رہے ہیں لیکن شارجہ کی وکٹ کافی مشکل ہے۔ یہاں پر خیال تھا کہ 130 سے 140 کا سکور اچھا ہوگا، اچھا ہدف دینے میں کامیاب رہے تھے۔ ہم نے آخر تک کوشش بھی کی کہ رنز کا دفاع کرسکیں لیکن بدقسمتی سے ہار گئے۔