عبداللہ شفیق نے ٹی ٹونٹی کا حیران کن ریکارڈ بنا ڈالا

آج پاکستان اور افغانستان کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جارہا ہے ، قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آج کے میچ میں بھی بالکل پہلے میچ کی طرح بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا ۔ نہ اوپپنگ جوڑی نے اسکور کیا اور نہ ہی مڈل وکٹ کے کھلاڑی افغانستان کے باولر کے

خلاف کوئی مزاہمت دکھا سکے ۔ اسی میچ میں عبداللہ شفیق نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔ انھوں نے مسلسل 4 اننگز میں صفر رنز پر آؤٹ ہوکر دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز میں صفر پر ہی آؤٹ ہوئے تھے ۔ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی کی بنا کر ان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا مگر افغانستان کے خلاف بھی دونوں اننگز میں عبداللہ شفیق ڈک پر ہی پویلین لوٹے ہیں ۔ اس سے پہلے یہ اعزاز محمد حفیظ کے پاس تھا جو مسلسل 3 اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے ۔ حفیظ کے علاوہ دیگر ممالک کے 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل 3 مرتبہ ہی صفر پر آؤٹ ہوئےہیں ۔

اس وقت افغانستان کی پاکستان کے خلاف بلے بازی جاری ہے ۔ اور ان کو جیت کیلئے 20 اوورز میں صرف 131 رنز ہی درکار ہیں ۔ آج کے میچ میں بھی پاکستان کی جیت بہت مشکل نظر آرہی ہے ۔ مگر جب تک آخری اوور نہیں گزر جاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے