پاکستان میں پی ایس ایل کا میلہ تو اسی ماہ ختم ہوگیا ہے مگر انڈیا میں آئی پی ایل 31 مارچ سر شروع ہونے والا ہے ۔ تبھی انڈین کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کیلئے ابھی تک سلیکٹ ہونے
والے کھلاڑی ریلیز نہ کرنے پر بنگلہ دیش اور سری لنکا کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے ۔ بی بی سی آئی کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں بورڈ ز کی جاب سے نامزد کھلاڑی دیے گئے وقت پر ریلیز نہ کیے گئے تو ان پر پھر پابندی لگا دی جائے گی ۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ انڈین پریمیز لیگ کے دوران ہی دونوں ممالک کی اپنی الگ سے سیریز ہونے جارہی ہے ۔ سری لنکا کی بات کریں تو اس وقت وہ نیوزی لینڈ کے ٹور پر ہے ۔ اور ادھر کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کا معرکہ سر کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ اور پھر سری لنکا ٹیم آئر لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہے ۔ اور تو اور بنگلہ دیش کی بھی مئی میں آئر لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہے ۔ دوسری جانب انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے غیر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو مواقع کی کمی
اور کم مالی فوائد کی وجہ سے انگلش ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔