دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج (اتوار) شارجہ میں افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنے جارہا ہے ۔ شاداب خان کی قیادت والی یونٹ، جو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے، ان کی کوشش ہے کہ آج کے میچ میں آل راونڈر کو شامل کیا جائے،

اور اگر ہم افغانستان کے خلاف اسکواڈ پر نظر دوڑائیں تو آل راونڈر میں محمد نواز اور افتخار احمد بینچ پر دستیاب ہیں، اور ان کی جگہ اسپیڈ اسٹار زمان خان کو ریسٹ دیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران شارجہ کی پچ فاسٹ باولر کی بجائے اسپنرز کے لیے زیادہ سازگار تھی۔ شاداب خان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد گفتگو میں کہا تھا کہ”یہ سیریز ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پرکھنے کیلئے نہایت اہم ہے، ہم نے انہیں اعتماد دلانے کی کوشش کی، بعض اوقات بین الاقوامی کرکٹ کے اعصاب کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے لیکن ہمیں ان کا ساتھ دینا پڑتا ہے کیونکہ ان کے پاس ٹیلنٹ ہے، اور امید ہے کہ وہ اپنے اگلے میچز میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ “یہ کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ہمیں اس پر یقین ہے۔

ہمیں صرف ایک اچھی کارکردگی کے بعد کسی کو اسٹار نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی ایک ناکامی کے بعد اسے چھوڑ دینا چاہیے۔ ہم ان کھلاڑیوں کی پشت پناہی کریں گے اور انہیں سیریز کے دوران پرفارم کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے