افغانستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

آج پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جارہا ہے ۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوجائے گا ۔ پہلے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پلئینگ الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔

پی سی بی کی جانب سے اس حؤالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے ۔ جس میں پاکستان کے نئے کپتان شاداب خان آج کھیلائے جانے والے کھلاڑیوں کے حؤالے سے بتارہے ہیں ۔ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شاداب کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی خاص کر جو ڈیبیو کررہے ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ اپنی کارکردگی کے معیار کو آج بھی قائم رکھنا ہے ، ہمارے انہی نوجوانوں نے پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تبھی مینجمنٹ نے ان

کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر اپنے آپ کو آزمائیں اور پرفارمنس دکھائیں ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا ہر کھلاڑی آج اپنا 100 فیصد دے گا اور ہماری پہلی جیت کو ممکن بنائے گا ۔

آج کے میچ میں محمد رضوان ، بابراعظم اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے ۔پی سی بی کی جانب سے ان کی جگہ نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے