آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم نے میدان مار لیا

حالیہ تفصیلات کے تناظر میں آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے میں میدان مارتے ہوئے پہلے پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار ، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی

دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن آئی ہے ۔ ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھے نمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور فخر زمان ترقی کے بعد 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔ اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے