پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کرکٹ کے فروغ کے حؤالے سے سامنے آگئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے بھارتی وزیراعظم، نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ بہت ہوگئی اب دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے ۔
شاہد آفریدی اس وقت لیجنڈز لیگ کرکٹ کےحوالے سے ایشیا لائنز کی کپتانی کرنے کے لئے قطر میں موجود ہیں ۔ جہاں بھارت کی بھی ٹیمیں انڈیا مہارا جاز اور ورلڈ جائٹز بھی موجود تھی ۔ اسی دوران ایک انڈین صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سے متعلق سوال کیا گیا ۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قطر میں دونوں ممالک کے لوگوں نے لیجنڈ لیگ کو بہت انجوائے کیا ہے جس سے دوستانہ ماحول بنا ہے ۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نریندر مودی سے التماس کرنا چاہوں گا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت انداز میں بڑھنے دیں ، اور کرکٹ جیسی بے ضرور گیم کو تو کم از کم چلنے دیں ، تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ مداح انجوائے کرسکیں اور میری تو ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ چلتی رہے ، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں لہذا بہتر مستقبل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعلقات کو مزید بہتر ہونا چاہیے ۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر پی سی بی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی مثبت انداز سے آگے کی طرف دیکھتا ہے ، اور خؤاہش رکھتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے ادھر کھیلے ، یا پاکستان ٹیم کو بھارت بلایا جائے ۔ میں نے پی سی بی کا کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا جس میں بھارت کرکٹ بورڈ کے خلاف کبھی کوئی بات کی گئی ہو