ایشیا کپ کیلئے پاکستان آمد پر بھارتی وزیر کا یوٹرن

پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ جو اگست/ستمبر میں ہونے جارہا ہے اس کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے فیصلے کے حوالے سے بھارتی وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے یکدم سے میڈیا سے گفتگو میں یوٹرن لے لیا ہے ۔ گزشتہ سال بھارت کے انہی وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے ایک جگہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ

ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے ہی کیا جانا ہے ، کیونکہ ہمارے لئے جانے سے زیادہ ضروری اپنے کھلاڑیوں کی سیکورٹی سب سے اہم ہے ۔ مگر اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس میں انو راگ ٹھاکر اپنے بتائے گئے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، اور اس معاملے کو بھارٹی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے نتھی کردیا ہے ۔ انو راگ کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شامل ہونے کے حوالے سوچ بیچار کے بعد فیصلہ کرنے دیں ، اس کے بعد وزارت داخلہ اپنے فیصلہ لے گی ۔ یہاں یہ بتاتیں چلیں کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ اس بار بھی بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،اس کا مؤقف ہے

کہ اگر بھارتی ٹیم کیساتھ میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے