پی ایس ایل 8 کے پورے ٹورنامنٹ بلکہ آخری اوورز میں ٹیم کو کامیابی دلوانے لاہور قلندر کے زمان خان کے حوالے سے فاسٹ بولر حسن علی نے فرنچائز کے مالک سے ایک خصوصی درخواست کی ہے ۔ فائنل میچ میں زمان خان نے ملتان کے خلاف آخر اوور میں 12 رنز کا سمجھدار باولنگ کروا کر دفاع کیا تھا
جب کہ کریز پر دو خطرناک بلے باز خوشدل شاہ اور عباس آفریدی موجود تھے ۔ یہی نہیں بلکہ گزشتہ پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں بھی سلطانز کے خلاف فائنل اوور میں 15 رنز کا دفاع کرکے ٹیم کو کامیابی دلوائی چکے ہیں ۔اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے لاہور قلندرز کے مالک سے زمان خان کے حوالے سے ایک درخواست کی ہے ۔ اپنی ایک ٹویٹر پیفام میں ان کا کہنا تھا برائے کرم زمان خان کو اس سال ایک کنال گھر کا تحفہ لازمی ملنا چاہیے ۔ ساتھ ساتھ انھوں نے قلندرز کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی اور ملتان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا ۔یہاں یہ بتاتیں چلیں کہ ملتان سلطانز کو شکست دیکر لاہور قلندرز نے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ چیمپئن کی ٹرافی اپنے نام کی ہے ۔ اور یہ پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل مین اپنے ٹائٹل کا بھرپور طریقے سے دفاع بھی کیا ہے ۔
پی ایس ایل کا تو اختتام ہوچکا ہے ۔ مگر اب قومی ٹیم کا اگلہ مارکہ افغانستان کی ٹیم کیساتھ یو اے ای مین ہوگا ۔ جس میں دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی ۔ اور پہلا میچ 24 مارچ ، رات 9 بجے شروع ہو جائے گا ۔