ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8 سیزن کے فائنل میچ کے اختتام کے بعد ملتان سلطان کے کپتان رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل کے میچ میں آخر تک رہے مگر بدقسمتی سے جیت کو اپنے حق میں نہیں کرپائے ۔ میچ کے دوران جو سب سے اہم اننگز شاہین شاہ آفریدی کی تھی جو ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ۔
جیسی انھوں نے اننگز کھیلی وہ اپنی ٹیم کیلئے مومینٹم بناگئے تھے ۔ رضوان بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کھلاڑیوں نے میچ کے آخر تک جان لگائی ، کریڈٹ زمان خان جیسے نوجوان باولر کو نہ دیا جائے تو زیادتی ہوگی ۔ زمان خان آخر میں بہتر گیند بازی کررہا ہے ۔ اور مخالف ٹیم کو رنز نہیں بنانے دیتا ۔ لاہور قلندر اور ملتان سلطان نے اپنی اپنی جو بن پائی وہ چیزیں کیں ، مگر نے بھی زبردست کھیل پیش کیا ، ایک رن سے شکست ہوئی ، لیکن لاہور قلندر نے کچھ زیادہ کوشش کی تھی ۔ ایک بات کہ ہم نے گیند کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ، سکرین پر گیند لگنے سے اس پر خراش آگئی تھی ۔ بولرز نے دونوں اننگز میں گیند چیک کی تھی ، میرا بلا اسی گیند کی خراش کیوجہ سے ہاتھ میں گھوم گیا تھا ، گیند باونڈری سے باہر بھی جاسکتی تھی ، مگر وہ کیچ میں بدل گیا ۔
اور میں یہ نہیں کہوں گا کہ ٹاس نے بھی لاہور قلندر کا ساتھ دیا ہے ، بلکہ آپ بیٹنگ پہلے کریں یا بعد میں ، فائنل میں پریشر آتا ہی آتا ہے ۔ مگر سب سے بڑھ کر یہ کہ پی ایس ایل کا اختتام ایک بہترین میچ پر ہوا ہے ۔