محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق آج لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے سب سے اہم ایلیمینیٹری میچ بارش کیوجہ سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔لاہور میں صبح گزشتہ رات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح کے اوقات میں بھی ہلکی پھلکی بارش ہوئی تھی ۔ مگر اس وقت موسم تو خوشگوار ہے
مگر بادل پھر بھی چھائے ہوئے ہیں ۔ تاہم دوپیر کے وقت دوبارہ سے شدید بارش کی پیشن گوئی کی جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آج کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے تو میچ کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل پر کیا جائے گا ۔ جس پر لاہور کی ٹیم پشاور زلمی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے ۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق بارش کے باوجود میچ مقررہ وقت پر ہی شروع کیا جائے گا ۔ اور اگر دوبارہ تیز بارش کا اسپیل میچ کے دوران آتا ہے ۔ تو اس سے گراونڈ اسٹاف کیلئے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اور اگر میچ کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا یا پھر میچ پورا ہی نہین ہوپاتا تو لاہور قلندر والے سیدھا فائنل کیلئے ٹکٹ کٹوا لیں گے ۔ ایک نجی اسپورٹس چینل کے مطابق لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد اس وقت 14 ہے
جبکہ پشاور زلمی کے اس کے مقابلے میں 10 پوائنٹس ہیں اور یہی برتری اس فائنل کھیلنے کیلئے کافی ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان معرکے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تاہم شائقین شاہین اور بابر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے بےچین ہیں۔