ذرائع کے مطابق ملتان سلطان کے موجودہ کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے پی ایس ایل میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ محمد رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز پورے ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے اس بار 11 اننگز میں 500 رنز مکمل کیے ہیں ۔ یہاں سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھوں نے مسلسل تین
ایڈیشنز میں پانچ پانچ سو رنز بنائے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلئیر بن گئے ہیں ۔ رضوان نے پی ایس ایل 6 میں 500 اور پی ایس ایل 7 میں546 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جا رہے کوالیفائر میں اپنی جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیل رہے ہیں۔ محمد رضوان جب کوالیفائر کے ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنی جرسی پر دائیں جانب ٹیپ لگا رکھا تھا، بعد ازاں جب رضوان بیٹنگ کے لیے آئے تو اس وقت بھی رضوان کی جرسی پر ٹیپ لگا نظر آیا۔ رضوان کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلنے کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اورمختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
محمد رضوان یا ملتان سلطانز کی انتظامیہ کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر میدان میں اترنے کی وضٓحت تو اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے