’ آرام ‘ پانے والے کھلاڑیوں کا شاداب کو کپتانی کی مبارکباد دینے سے گریز

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کے کھلاڑی عموماً سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتے ہیں مگر پی سی بی کی جانب سے آرام کے نام پر شہرت رکھنے والے کھلاڑیوں بابراعظم ، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ڈراپ کرکے ایک واضح میسج دیا گیا ہے ۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ صرف 4 کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کو پہلی بار قومی ٹیم کا کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ، اور تو اور روٹی گروپ تک خاموش رہا ۔ اتوار کی رات کو شاہین آفریدی نے ایک ٹویٹ کیا جس مین ان کی بابراعظم اور محمد رضوان کیساتھ ٹیسٹ میچ کی ایک تصویر شئیر کی گئی تھی ۔ مگر اس پر کوئی بھی کیپشن نہیں تھا بلکہ پاکستان کا پرچم بنا ہوا تھا ۔ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ معاملات اتنے سادہ نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کی مستقبل کی سلیکشن پالیسی کا انحصار افغانستان سیریز کے نتائج پر ہے۔ پی سی بی میں برسوں بعد سرپرائز انٹری کرنے والے شخص نے سینئر کھلاڑی سے بات کرنے کی کوشش کی تو غصے میں فون بند کر دیا۔ جس کے بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے کم از کم 3 کھلاڑیوں سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ سیریز میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

جس کے بعد آپ ریسٹ دینے والے ٹاپ کھلاڑیوں کو دوبارہ نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز میں انکی پہلے والی پوزیشن میں شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے