افغانستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونے پر حارث روف بول اُٹھے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کا افٖغانستان کے خلاف اسکواڈ میں نام نا شامل کرنے کے بعد بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور آرام کا خیال رکھنا پی سی بی مینجمنٹ کا ہی کام ہے اور یہ مینجمنٹ ہی ہر کھلاڑی کا جائزہ لیکر فیصلہ کرتی ہے

کہ اس کو کتنا کھیلانا ہے ۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کوشش کی لیکن اچھی کرکٹ کھیلنے کا کریڈٹ کراچی کو جاتا ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ پنڈی میں حالات کچھ مختلف ہیں۔ غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہائی اسکورنگ میچز ہوئے، بولرز نے رنز روکے لیکن غلطیاں ہوئیں، اس کا کریڈٹ بیٹسمینوں کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا کھیلا۔ دوسری جانب مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابراعظم، رضوان ،حارث روف، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان سے بات کر لی ہے ، ان کو آرام دینے جارہے ہیں، سارے خوش ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کسی قسم کی کوئی تھریٹ نہیں ہے ، بابراعظم ہی کپتان رہیں گے، کپتانی رکھنے یا چھوڑنے کا فیصلہ بابر کا اپنا ہو گا،

میں اس کی بڑی عزت کرتاہوں ، ہمارا وہ ٹاپ سٹار ہے ۔ افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب کو کپتان بنانے کافیصلہ میراہے ، کیونکہ وہ نائب کپتان ہے اور اس کا حق ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے