پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا پاکستان کرکٹ میں کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی بیان سامنے آیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے ٹاپ کے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ مگر مجھے یہ بات افسوس سے کہنا پڑ رہی ہے کہ اب بابر ،
شاہین اور شاداب کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ رمیز راجا کا مزید کہنا ہے کہ کپتانی حاصل کرنے کی اس کشمکش کیوجہ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ضرور ہوگا ۔ بابراعظم کی زیر قیادت بنی وائٹ بال ٹیم پر بھی منفی اثرات پڑیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ماضی کے تجربات سے سبق دیکھے ، 90 کی دہائی میں بھی جب کپتانی کی افوائیں پھیلی تھیں تب بھی کرکٹ کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سعود شکیل نے فرنچائز کو طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔ سعود شکیل نے فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ جنہوں نے 33 مرتبہ ڈریسنگ روم شئیر کرنے کا موقع دیا۔ سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے رواں سال پی ایس ایل اچھا نہیں تھا،ٹیم کو پی ایس ایل میں اچھے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
سعودشکیل کو کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز میں3 مرتبہ اسکواڈ میں شامل کیاگیاتھا، سعود شکیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 33 پی ایس ایل میچوں میں بنچ پر خدمات سر انجام دیں۔