تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹر کے سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے بدترین کپتان بن گئے ہیں ۔ اس کی بڑی وجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بطور کپتان مسلسل 4 سیزن تک اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے تک نہ پہنچانا ہے ۔ ہفتے کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ نے پی ایس ایل 8 میں ساتویں شکست اپنے نام کی ہے
اس ہونے والی شکست کے ساتھ سرفراز احمد پی ایس ایل کی 8 سالہ تاریخ میں ایسے واحد کپتان بن گئے جو مسلسل چوتھے سال اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے تک پہنچانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ کے سلسلے میں آمنے سامنے تھیں۔ 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 253 رنز بنا سکی، یوں اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی، یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ گئیں۔
ملتان سلطان کی جانب سے عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز میچ میں فتح دلوائی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔