کونسے 5 غیرملکی کھلاڑی آخری مرحلے میں دستیاب نہیں ہونگے؟

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے کے دوران ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی سیریز شروع ہونے والی ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کے 5 غیر ملکی کرکٹرز اپنا پی ایس ایل 8 میں اپنا سفر تمام کرنے والے ہیں۔

اپنی اس قومی ڈیوٹی کیوجہ سے ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل کا سفر تمام ہوگیا ہے ۔ حسین ملتان سلطانز، رومین پاول پشاور زلمی اور اوڈین اسمتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر گزشتہ شب جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔ وائٹ بال سیریز کے لیے کیریبین اسکواڈ میں شامل تینوں پروٹیز ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہفتے کے آخری گروپ میچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے روسی وین ڈیر ڈوسن ہوم سیریز کا حصہ ہوں گے۔ کیلی گزشتہ روز جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے تھے۔ دوسری جانب کیوی کمنٹیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کیا جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں سائمن ڈول کو فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سنا گیا، جیسا کہ ٹی وی پر انہیں جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

کمنٹیٹر نے اپنی بات کہنے کے لیے ان الفاظ کا چناؤ کیا جیسا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں، جبکہ پس منظر میں ان کے ساتھی تبصرہ نگار کو ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے