افغانستان کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام دینے کا امکان

پی سی بی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پاک افغان سیریز میں موجودہ پاکستانی کپتان بابراعظم کو آرام دیکر نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نا صرف بابراعظم بلکہ محمد رضوان کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے اور اس صورت حال میں

شاہین آفریدی سب سے مضبوط کپتانی کے امیدار بن کر سامنے آرہے ہیں ۔ اس تمام پریکٹس کا مقصد پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانا ہے تاکہ ورلڈ کپ اور دیگر مضبوط ٹیموں کے خلاف کھلاڑیوں کا انتخاب زیادہ آسان ہوسکے اور نئے ٹیلنٹ کو بھی انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ لاہور کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہے۔ وہ وکٹ کیپنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے دستانے پہنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے