اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بناڈالا

پاکستان سپر لیگ میں ایک اور فتح اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔ کل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

ملتان سلطان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 208 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کردیا تھا ۔ ہدف کے حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد کو آخری اوور میں 18 رنز بنانے تھے ، اس مرحلے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز فہیم اشرف نے بہت ہی شاندار بلے بازی کے بدولت اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انھوں نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی وجہ سے اسلام آباد نے آخری اوور کی 5 گیندوں پر 208 کا ہدف عبور کرلیا اور یوں 2 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ۔ اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ کرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے مظہر ارشد کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے آخری (20 ویں ) اوور میں 18 رنز کاہدف حاصل کیا ہے۔ جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ ہے ۔

آج کے دن ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ، جو کوئٹہ گلیڈئیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائےگا ۔ آج کے میچ میں کوئٹہ کے کپتان انگلی میں انجری کیوجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے