کراچی میں ایک قبر جس سے آج بھی اذان کی آواز آتی ہے

کراچی میں ایک قبر جس سے آج بھی اذان کی آواز آتی ہے

ایسی قبر جو خود بخود تیار ہوگئی اور اس میں سے کس طرح کی آوازیں آتی ہیں؟ والدین کی خدمات کے صلے میں خدا نے
کیسا بہتر اجر اور نافرمانی پر کتنی سخت سزا سنائی ہے ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کراچی میں صبا سینما ہال کے پاس قبرستان میں رونما ہوا ہے جب والدین کے ایک

بہت ہی خدمت گزار بیٹا اچانک فوت ہوگیا تو اس کی جب قبرستان میں تدفین کی گئی تو اسی دوران حیرت انگیز واقعات دیکھنے کو ملے جس نے موقع پر موجود لوگوں پر رقت طاری کرڈالی ۔ پاکستان کے ایک روزنامہ امت کی خبر کے مطابق

قبرستان کے ایک خدمت گزار راشد کی جانب سے ایک قبر کی نشاندہی کرگئی ہے ۔ کہ یہ قبر 25 سالہ نوجوان کی ہے جو اپنے والدین کی بے حد خدمت کیا کرتا تھا ۔ اس نوجوان کی روزمرہ زندگی میں پانچ وقت نمازوں کو ادا کرنے کی روٹین بھی لازم تھی

اس نوجوان نے کبھی بھی کوئی روزہ نہیں چھوڑا تھا۔جب اس کا انتقال ہوا اور تدفرین کیلئے قبر کھودی جا رہی تھی تو سب نے دیکھا کہ اس کی قبر کی مٹی کا بہت سارا حصہ خود ہی باہر کی جانب ابلنے لگی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود مولانا صاحب نے کہا کہ قبر بھی اس نوجوان کا شدت سے انتظار کر رہی تھی ۔نوجوان کی قبر جلدی بنائو جس کے بعد لوگوں نے اپنے ہاتھوں کی مدد سے نہایت ہی آسانی سے وہ قبر بنا لی۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا وقت لگا جس کے بعد اس نوجوان کی تدفین کر دی گئی ۔اس واقعہ کو کافی سال بیت چکے ہیں لیکن آج بھی اکثر اس نوجوان کی قبر سے خوشبو کے جھونکے اٹھتے ہیں جو ہر شخص کو محسوس ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ.اس قبر سے اکثر اذان اور تلاوت قرآن پاک کی آواز بھی بلند ہوتی محسوس ہوتی ہے جو کچھ دیر برقرار رہ کر معدوم ہو جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے