گلیڈی ایٹرز کیسے پی ایس ایل8 کا پلے آف راؤنڈ کھیل سکتا

اگر آپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دل سے مداح ہیں اورابھی بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ کیا اب بھی پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں تو ، آپ بالکل ٹھیک سوچ رہے ہیں ، سرفراز الیون آپ کی امیدوں کو تین معاملات میں زندہ رکھ سکتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے گذشتہ روز کراچی کنگز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دینے کے بعد پی ایس ایل 8 میں کھیلنے کی امید برقرار رکھی ہے ، لیکن انہیں ابھی فی الحال دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کس طرح ٹاپ 4 کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے؟

منظر 1

پہلا طریقہ کار تو نہایت آسان ہے ، اپنے تمام میچ جیتیں اور اگر پشاور زلمائی پی ایس ایل کے بقیہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرتی ہے تو ، کوئٹہ آگلے مرحلے میں چلا جائے گا۔ اس معاملے میں ، کوئٹہ کے 8 پوائنٹس ہوں گے جبکہ پشاور 6 پوائنٹس کے ساتھ پیچھے رہ جائیں گے۔

منظر نامہ 2

یہ قدرے پیچیدہ ہے، اگر بابراعظم کی زیرقیادت زلمی اپنے بقیہ چار میں سے ایک میچ جیتتی ہے تو پھر گلیڈی ایٹرز کو اپنے باقی تمام میچز بہتر نیٹ رن ریٹ یا مارجن کے ساتھ جیتنے ہوں گے۔

اس صورت میں، دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہوں گے اور پلے آف کی اہلیت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

منظر نامہ 3

آخر میں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے مشکل نظر آتا ہے تاہم اگر 2021 کے چیمپئن اپنے بقیہ تمام میچز ہار جاتے ہیں تو کوئٹہ اب بھی پلے آف میں جگہ بناسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے