نیشنل ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کے ٹیلنٹ کو بھی مان لیا ہے۔ اس بار پی ایس ایل میں اپنی عمدہ کارکردگی سے اعظم خان نے نہ صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ ناقدین کے منہ بھی بند کرڈالے۔
ویب ڈیسک نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں دھوندار اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی خوشی دلائی۔ انہوں نے دوسروں کے ساتھ ساتھ شعیب اختر کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ایک ذمہ دار انسان پایا، وہ اننگز بناتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی بہت بہترین انداز سے ہینڈل کرتے ہیں۔ میں جب 20 سال پہلے کھیلتا تھا، تو مجھے تب میڈیا میں بولنے کی پرواہ نہیں تھی، لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے، اعظم جس طرح بات کرتے ہیں، مجھے ان میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں اور اگر وہ کبھی مستقبل میں کپتان بھی بن گئے تو مجھے کوئی حیرانگی نہیں ہوگی ۔
دوسری جا نب پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوینٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگلے چند روز میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائےگی، اس کے لئے پاکستان ٹیم 23مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتےکے دوران مکمل کرلی جائےگی۔