تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈئیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہر میچ میں اپنا سو فیصد پرفارم کیا ہے ہمیں سب سے زیادہ مسئلہ اپنے بیٹنگ یونٹ میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس بار ہمارے کچھ باہر کے اچھے بلے باز پاکستان نہیں آسکے اور نہ ہی موجود ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹرز کوئی
خاطر خواہ پرفارمنس دکھا سکے ۔ اوپننگ کے علاوہ مڈل آڈر میں ہمارے پاس اچھے پاور ہٹرز موجود ہیں مگر وہ بھی کسی بھی ایک میچ میں پرفارمنس نہیں دکھا سکے ، ہمیں سب سے زیادہ مایوسی افتخار احمد کے حوالے سے ہے جن کا بلا پی ایس ایل میں بالکل بھی نہیں چل سکا اور باولنگ میں بھی وہ ٹیم کیلئے کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہیں دے سکے ۔ اب ہمارے پاس کوئی ایک آدھا میچ ہی بچا ہے اور ہم اب واضح طور پر ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ہمیں پلے آف میں جانے کے بھی چانسسز بلکل نظر نہیں آرہے ۔ میں اکیلا یا محمد نواز ٹیم کیلئے سب کچھ نہیں کرسکتے جب تک پوری ٹیم بھی ساتھ میں پرفارمنس نہ دے ۔ اس بار ہمیں اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلی بار پی ایس ایل کی ایک شاندار ٹیم سامنے آئے گی ۔ مگر اس بار میں کوئٹہ کے فینز سے صرف معذرت ہی کرسکتا ہوں ۔
دوسری جانب آج پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا آپس میں مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ اور یہ دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے ، تبھی آج کے میچ کا نتیجہ کسی بھی ٹیم پر کوئی مثبت اثر نہیں ڈال سکے گا ۔