پاک افغان سیریز، پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والوں کو موقع دیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اگلے ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے لئے متوقع شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

ویب ڈیسک نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راؤنڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کو اسکواڈ کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔ جب کہ دوسری جانب پرفارمنس نہ دکھانے والے سنئیرز کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر ہارون رشید کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس کچھ ہی دنوں میں شروع ہوجائے گا۔ ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جا رہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔ قومی ٹیم پاک افغان سیریز کے لیے 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی جہاں 26، 27 اور 29 مارچ کو میچز کھیلنے کا مجوزہ شیڈول افغانستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو جمع کرا دیا ہے۔

لاجسٹک مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے تک پی سی بی کی مشاورت کے بعد ہی حتمی شیڈول جاری کرے گا، جبکہ سیریز کا میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ ہے تاہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں بورڈز کے درمیان برابر کی جائے گی۔ دوسری جانب افغان ٹیم نے اپنی پریکٹس کا آغاز بھی شروع کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے