کوئٹہ کے کپتان کی یہ غلطی ہمارے لیے جیت کا باعث بن گئی، شاہین آفریدی

ذرائع کے مطابق لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ کوئٹہ کا باولنگ آغاز بہت خطرناک تھا ، کوئٹہ میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں نے کوئٹہ کو آغاز تو اچھا فراہم کردیا ، ہماری اوپنگ اور مڈل اوور کی بیٹنگ کو بھی ناکام بنادیا مگر پھر جیسے سکندر رضا اور راشد خان نے

ذمہ درانہ عمدہ بیٹنگ کی ، نہ صرف اننگز کو آخری اوور تک پہنچایا بلکہ پاور ہٹنگ سے اسٹرائیک ریٹ بھی بہتر بناکر ایسا ٹوٹل بنادیا جو ہماری باولنگ کیلئے ڈیفینڈ کرنا کافی تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈئیٹر نے اپنی باولنگ کی طرح بیٹنگ کا آغاز بھی بہت شاندار کیا تھا مگر بیٹنگ بھی باولنگ کی طرح مڈل آڈر میں آکر بُری طرح ناکام ہوگئ ۔ خاص کر کوئٹہ کے سنیر کھلاڑی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔ اور بات کا کریڈٹ میں دوبارہ اپنے لاہور قلندر کے باولرز کو دینا چاہوں گا ۔ آج کا میچ سکندر رضا کے نام کرنا چاہوں گا ، جس طرح انھوں نے میچ میں فائٹ کی وہ سب سے بڑی وجہ ہماری ٹیم کیلئے جیت کی ہے ۔

یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ کل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی شکست کے بعد ان کے پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں ۔ اور بس اب کراچی کنگز کی طرف نظریں ہیں اگر کراچی کنگز بھی اپنا ایک میچ ہارتی ہے تو وہ بھی کوئٹہ کیساتھ ان دو ٹیموں میں شامل ہوجائے گی جو اس بار پلے آف مرحلے میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے