گلیڈی ایٹرز کو مضبوط کرنے کیلئے تین غیرملکی پاکستان پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مزید تین غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈوین پریٹوریئس کے علاوہ افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز نجیب اللہ زردان اور نوین حق شمولیت کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے 5 میچوں میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف ایک فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے بقیہ میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں پہنچ سکتی ہے۔ تینوں کرکٹرز آج شام 5 بجے ٹیم کے ہمراہ لاہور میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 2023 کے ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ 23 مارچ کو ہوگی جبکہ ایونٹ اگست میں شروع ہوگا، اس لیے پاکستانی ٹاپ اسٹارز کی کم از کم ایک لاکھ یورو (27.6 ملین پاکستانی روپے سے زائد) کی بولی لگنے کا امکان ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولر حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر بھی 60,000 پاؤنڈز (22 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، ایڈم زمپا، کیرون پولارڈ اور شکیب الحسن ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں 125,000 یورو کے عوض ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے